سینئر لیگی رہنما کا حکومت گرانے کیلئے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کا عندیہ

ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں نہیں ہیں، مسلم لیگ ن پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لیکن اس کو تسلیم نہیں کیاگیا، صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20 مئی 2021) ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں نہیں، مسلم لیگ ن پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لیکن اس کو تسلیم نہیں کیاگیا، سینئر لیگی رہنما کا حکومت گرانے کیلئے جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ترین گروپ ن لیگ سے رابطہ کرے گا تو ضرور جواب دیں گے۔
رانا ثناءاللہ کا دعویٰ ہے کہ جہانگیرترین تحریک انصاف کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتے ہیں، جہانگیر ترین گروپ ابھی نہیں بنا، بہت پہلے سے موجود ہے، گروپ کا اعلان ابھی ہوا،یہ گروپ پی ٹی آئی کا پریشرگروپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نہیں چاہتی کہ عثمان بزدار کو ہٹا کر خود پاور میں آجائیں،مسلم لیگ ن پنجاب کی اکثریتی جماعت ہے لیکن اس کو تسلیم نہیں کیاگیا،اگرجہانگیر ترین گروپ ہم سے رابطہ کرے گا توہم اس پر ضرور جواب دیں گے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو وقت دینے یا ان کی مدت پوری کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کے ذریعے جہانگیرترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کے دفاتر میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی بیوروکریسی کو جہانگیرترین گروپ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کی سفارشات پر تعینات افسروں کو عہدے سے ہٹانے کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ہم خیال گروپ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں پنجاب میں ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شاہانی بھی موجود تھے۔پنجاب کے اس ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران وزیراعلٰی پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت ہر فورم پر کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.