شیخو پورہ ، نواز شریف کی 88 کینال چار مرلے جائیداد نیلام

شیخو پورہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شیخو پورہ میں نواز شریف کی 88 کینال چار مرلے اراضی کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا، چودھری محمد بوٹا نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کی بولی لگائی ، نواز شریف کی زمین فیروز وٹواں شیخو پورہ میں واقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اراضی کیلئے ۔ بولی کے انچارج اجمل فاروق نے کہا کہ جائیداد کی بولی کی قیمت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے گا،کامیاب بولی دہندہ کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی ۔نیلامی کے عمل کے دوران زمین کے 6 دعویدار بھی سامنے آئے ، دعویداروں نے کود کو زمین کا وراثتی مالک ظاہر کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے گزشتہ ماہ دیا تھا ۔ بولی سے قبل شیخو پورہ کی ضلعی انتظامیہ نے نیلامی ہال کے اندر اور باہر بینرز لگا ئے ، نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے زر ضمانت ضمع کرانےتھے ، اے ڈی سی ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نے نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ۔

مختار حبیب کے بعد زمین کے دعویدار نوید ناصر نامی شخص نے آکر کہا کہ یہ ہماری وراثتی اراضی ہے ، نیلامی کیسے کی جا سکتی ہے ۔ نیلامی کی انتطامیہ نے زمین کے دعویدار کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چودھری محمد بوٹا نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی اچھا کام ہونے لگا ہے تو سب کو حصہ لینا چاہئے۔بڑے لوگ بھی قانون کے تابع آے لگے ہیں ،زمین کتے دعویداروں کو دیکھنا انتظامیہ کا کام ہے ، جب حکومت نیلامی کرے گی ہم تو حصہ لیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.