بھارت کشمیریوں کی زندگی سے کھیلنے لگا، مقبوضہ کشمیر میں ویکسی نیشن مہم روک دی گئی

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا کے شدید خطرات کے باوجود بھارتی حکام نے کشمیر میں ویکسی نیشن مہم کو روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اسوقت کورونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ویکسی نیشن کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے 10اضلاع میں پیر کے روز صرف 390 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور ان میں سے پانچ اضلاع ایسے تھے جہاں ایک بھی شخص کو ویکسین نہیں مل سکی۔ ضلع شوپیاں کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی چھ دن سے ویکسین کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔ویکسین کی کمی کی وجہ سے بیشتر ویکسین سینٹرز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.