“عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے” طیب اردگان کھل کر بول پڑے، واضح پیغام دے دیا

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل قانون، انصاف اور ضمیر سے عاری غیر قانونی ریاست ہے جس کو عالمی برادری کو سبق سکھانا چاہیے۔

ترک میڈیا کے مطابق طیب اردگان نے نائجیریا کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیالکیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہہ اسرائیل قانون، انصاف اور ضمیر سے ماورا ایک غیر قانونی ریاست ہے، ہماری کوشش ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کوسبق سکھائے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نائجیریا اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز اٹھائے گا اور اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار روز سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 119 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.