شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ، فردوس عاشق اعوان نے کھری کھری سنادیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پاکستان کی گرمی ستارہی ہے، ان کا محلوں میں جانے کو دل مچل رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر اپنی حکمت عملی طے کریں گے کہ مافیاز کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 8 مئی سے 5 جولائی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.