وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،فردوس عاشق اعوان پرامید

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اہم دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جہاں سے پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔

مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں رمضان سستا بازار حیدری چوک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اہم دورے پر آج سعودی عرب گئے ہیں جہاں پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، وزیراعظم کا سچے اور پکے عاشق رسولﷺ کا روپ ہو گا ،سعودی عرب میں انہیں جو عزت ملے گی وہ پوری قوم کی عزت ہوگی۔

معاون خصوصی نےمرغی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عید کے بعد ایف آئی اے کی مدد سے پولٹری سمیت آئل گھی و دیگر اشیائے ضروریہ کی صنعت کو دیکھیں گے ،مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے ،یہ رمضان بازار بھی اسی مقصد کیلئے لگائے گئے ہیں،کورونا کے باعث اس بار عید پر روایتی گہما گہمی نہیں ہوگی ،اس تعطل سے حکومت خوش نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاون کے اثرات سمارٹ فون سے زائل کریں گے،وزیراعظم کو بتایا کہ سبسڈی دے کر بھی برا سن رہے ہیں، ہمیں سیاسی جماعتوں کا نہیں مہنگائی کا چیلنج ہے، انتظامیہ اور عوامی عہدے دار عید نہیں کریں گے،حکومت شہریوں سے صرف اپیل کر سکتی ہے یا ڈنڈا لہرا کر دکھا سکتی ہے کہ باز آجائیں،حکومت کے راستہ میں رکاوٹ ذخیرہ اندوز ہیں حکومت ان مافیاز کا بیوروکریسی کی مدد سے خاتمہ کر رہی ہے،

فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ میں میرے رویہ پر سخت ری ایکشن تھا،وہاں خواتین چینی کےلئے فریاد کر رہی تھیں، یہ سب کچھ حکومتی ترجیحات کی کمی ہے ،میرے غصہ سے اگر بہتری آئے تو یہ قابل قبول ہے،کہیں عید کے اجتماعات نہیں ہونگے نہ جھپیاں ہونگی اور نہ پپیاں ہونگی ،ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائیگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.