کورونا وائرس، بھارت کے ہمسایہ ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردیں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 06 مئی2021ء) بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے سبب ہمسایہ ملک سری لنکا نے اپنی سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بنگلہ دیش اور نیپال بھی بھارت سے پروازوں کی آمد ورفت منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی زمینی سرحدیں بلاک کرچکے ہیں۔ جنوبی ایشیائی خطے میں ان تینوں ممالک کو کورونا وائرس کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے جنوبی ایشیا میں انسانی المیے کو روکنے کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.