ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے ، تحفظ عزاداری کونسل نے اعلان کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحفظ عزاداری کونسل نےملک بھرمیں 21 رمضان کو یوم علیؓ کےجلوس نکالنےکااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ ملک بھر میں یومِ علیؓ کے جلوس نکالےجائیں گے اور مجالس بھی روایتی انداز میں منعقد کی جائیں گی، جلوسوں اور مجالس میں کورونا وائرس سے بچنے کےلیےحکومتی ایس او پیز پرمکمل پابندی کےساتھ عمل درآمدکروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی چیئرمین آغا رحیم جعفری کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 19 اور 21 رمضان المبارک کے جلوسوں اور مجالس کےحوالےسے سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں یومِ علیؓ کےجلوس حکومتی ایس او پیز کےتحت نکالےجائیں گے، ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے ملک بھر کی تمام شیعہ تنظیموں کےکارکنوں،سکاؤٹ کےرضاکاروں اورامام بارگاہوں و جلوسوں کے بانیان سے مدد لی جائے گی۔

اجلاس کے بعد آغا رحیم جعفری نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں کی سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے جبکہ کوئٹہ میں جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات پولیس، لیویز اور ایف سی کے حوالے کیے جائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.