عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈان اقدامات کی جانب لے جائے گا‘فردوس عاشق اعوان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 02 مئی2021ء) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈان اقدامات کی جانب لے جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں اضافہ خطرناک ہے، اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈان اقدامات کی جانب لے جائے گا۔فردوس عاشق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کے لیے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.