وزیراعظم کی تمام سیاستدانوں سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی اپیل

‏وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، وزیراعظم دوران ڈرائیونگ ہر بند سگنل پر رکے، ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 2 مئی2021) ‏وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، وزیراعظم دوران ڈرائیونگ ہر بند سگنل پر رکے، ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی، وزیراعظم نے تمام سیاستدانوں سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے اسلام آباد کے دورے کے دوران گاڑی خود ڈرائیو کی اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی۔
وزیراعظم نے اسلام آباد کے رمضان بازار کا بھی دورہ کیا اور وہ رمضان بازار کے مختلف دکانداروں سے محو گفتگو دکھائی دئیے۔ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک ، ٹریل فائیو ، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب کہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی ، وزیراعظم نے مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جی 11مرکز کا بھی دورہ کیا ، وزیراعظم نے مختلف دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ان کے مسائل پوچھے اور وزیراعظم عمران خان کی ریڑھی بانوں کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون لائن پر براہ راست بات چیت کا پروگرام تبدیل کردیا گیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کے وقت کو تبدیل کر دیا گیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون لائن پر براہ راست بات چیت کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.