کراچی میں صرف 40 ہزار ووٹ گننے میں ساری رات لگی، فردوس عاشق اعوان کی سندھ حکومت پر تنقید

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں صرف 40 ہزار ووٹ گننے میں ساری رات لگی۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کراچی ضمنی انتخاب کے نتائج آنے میں دیر کیوں لگی؟ امید کرتے ہیں سندھ حکومت الیکشن کمیشن سےتعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نےکہاکہ اس وقت بازاروں میں لاپروائی کی جارہی ہے، شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے تعاون کریں، بے احتیاطی رہی تو لاک ڈاﺅن کی طرف جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدور کی اجرت 19 ہزار 500 روپے مقرر کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.