کوروناویکسین لگوانے سے انکار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ،محکمہ صحت نے حیران کن فیصلہ کرلیا ، خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے کوروناویکسین لگوانے سے انکار پر قانونی کارروائی کے لیے تادیبی کمیٹی کے حوالے کردیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت جدہ کے عملے کے کئی اہلکاروں نے بغیر کسی معقول جواز کے کورونا ویکسین کی خوراکیں لینے سے منع کردیا تھا جس پر محکمے نے ایکشن لیا۔محکمہ صحت جدہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی تھی کہ اہلکار کوروناویکسین لینے سے گریز کررہے ہیں، تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ جان بوجھ کر ویکسین لگوانا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ

صحت کے اہلکاروں کا فرض ہے کہ وہ اپنی اخلاقیات کی پابندی کریں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کے علاج میں حصہ لینے والا عملہ کورونا ویکسین لینے کا پابند ہے، تاہم اگر کوئی معقول صحت عذر ہو تو الگ بات ہے۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے وبا سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ صحت کے عملے کیلئے اس لیے بھی کورونا ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے کیوں کہ وہ وبا کے علاج میں فرنٹ لائن پر ہیں۔ دفاتر کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل۔۔۔۔کس وقت سے کس وقت تک کھلے ہوں گے۔۔؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔این سی او سی کے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.