بشیرمیمن مضحکہ خیز بیان دے کر نئی نوکری کی تلاش میں ہیں، زرتاج گل، کنول شوذب

اگربشیرمیمن کی بات درست تو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان بھی اہم ہے، نوازشریف کلبھوشن سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں جو کچھ کرتے رہے وہ شرمناک ہے، عدالت کو سابق ہائی کمشنر کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔ پریس کانفرنس میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2021ء) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور کنول شوذب نے کہا ہے کہ بشیر میمن مضحکہ خیز بیان دے کر نئی نوکری کی تلاش میں ہیں، اگربشیر میمن کی بات اہم ہے تو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان بھی اہم ہے، نوازشریف کلبھوشن سے متعلق جو کچھ وزیراعظم ہاؤس میں کرتے رہے وہ شرمناک ہے۔ وہ آج یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کررہی تھیں، کنول شوذب نے کہا کہ ن لیگ دورمیں مریم نواز میڈیا سیل چلاتی رہی ہیں۔
سپریم کورٹ کے جج نوازشریف کو نااہل کرتے وقت سیسلین مافیا کی کہانی بیان کرچکے۔ مریم نواز تو کونسلر کا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں لیکن تنقید عمران خان پر کرتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا ہم احترام کرتے ہیں۔ ن لیگ سپریم کورٹ پرڈنڈوں سے حملہ آور ہو جاتی تھی۔
مریم نواز سیاسی انجینئرنگ کیلئے کبھی ایک تو کبھی دوسرے کا کندھا استعمال کرتی ہیں۔

اگربشیر میمن کی بات اہم ہے تو بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرکا بیان اہم ہے۔ نوازشریف کلبھوشن سے متعلق جو کچھ وزیراعظم ہاؤس میں کرتے رہے وہ شرمناک ہے۔ آج وزیراعظم ہاؤس ان سیسلین مافیا کےخلاف استعمال ہوتا ہے۔ چینی مافیا کیخلاف اب وزیراعظم ہاؤس میں فیصلے ہوتے ہیں۔ اب وزیراعظم ہاؤس میں کنسٹرکشن انڈسٹری بہتر بنانے کیلئے اقدامات ہوتے ہیں۔
وزیرمملکت زرتاج گل نے کہا کہ لاہور میں 14 سو سے زائد کنال کی زمین مریم نواز کے پاس کہاں سے آئی۔ مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی خاتون ہیں جو الزامات لگاتی ہیں۔ مریم نواز کبھی نیب دفاتر پر پتھراؤ کبھی جج ارشد ملک کی جھوٹی وڈیوز سامنے لاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشیرمیمن مضحکہ خیز بیان دے کر نئی نوکری کی تلاش میں ہیں، اگربشیرمیمن کی بات درست تو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکا بیان بھی اہم ہے، نوازشریف کلبھوشن سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں جو کچھ کرتے رہے وہ شرمناک ہے،عدالت کو سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.