حکومت ہنرمند پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلوانے کیلئے اہم معاہدہ کرنے میں کامیاب

پاکستان اور جاپان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے، جاپان میں ہر سال 5 لاکھ نوکریاں نکلتیں ہیں، اب زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان میں بھی نوکریاں ملیں گی: معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2021ء) حکومت ہنرمند پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلوانے کیلئے اہم معاہدہ کرنے میں کامیاب، پاکستان اور جاپان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اب زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو عرب ممالک کے بعد جاپان میں بھی نوکریاں ملیں گی، پاکستان اور جاپان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ جاپان میں ہر سال 5 لاکھ نوکریاں نکلتیں ہیں عرب ممالک کی طرح ہم جاپان میں بھی زیادہ سے زیادہ افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں وزارت اوور سیز میں جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے مواقع تلاش کرنے سے متعلق ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاپانی سفیر نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ جاپان میں ہر سال 5 لاکھ نوکریاں نکلتی ہیں عرب ممالک کی طرح جاپان میں بھی افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں ۔جاپان کے سفیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیس ہزار پاکستانی جاپان میں کام کررہے ہیں پاکستان کمیونٹی جاپان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ پہلے افرادی قوت کے باضابطہ بھیجنے کا کوئی سسٹم نہیں تھا وزارت خارجہ جاپان میں کمیونٹی ویلفیئر آفیسر بھی تعینات کررہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.