وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل ہی جہانگیر ترین گروپ کی بڑی کامیابی! کونسے ثبوت حاصل کر لیے؟ بڑے بڑوں کو بے نقاب کرنے کا وقت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ ملاقات کرے گا اور اس ملاقات میں گروپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو کچھ اہم ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع ہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں کریں گے ، صرف جہانگیر ترین کے لوگ ہی ملاقات میں شریک ہوں گے

اور تین سے ساڑھے تین کے درمیان یہ ملاقات شروع ہو جائے گی۔جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم ہاؤس پہنچے گا، جہانگیر ترین اور ان کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کچھ نام نہاد لوگوں کے حوالے سے کچھ ثبوت اکٹھا کر رکھے ہیں، یہ ایسے لوگ ہیں جو انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔اب یہ سچ ہے یا جھوٹ اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں کسی کا وکیل نہیں ہوں۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی حلقوں میں کہا ہے کہ چاہے کوئی میری جماعت کا بندہ ہے یا کوئی اور ہے میں این آر او نہیں دوں گا۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ان میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن ہرا کر آئے ہیں اور بعد میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔ پانچ ایسے لوگوں سے میری بات ہوئی ہے ، میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ جہانگیر ترین کا ساتھ دے رہے ہیں آپ کے وزیراعظم تو عمران خان ہیں، جس پر اُس نے مجھے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے بندے کو بیس ہزار ووٹوں سے ہرا کر آیا ہوں ، میں آزاد اُمیدوار تھا میں ان کے کہنے پر پی ٹی آئی میں گیا تھا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جو ثبوت دئے جائیں گے اُن میں ریکارڈنگز اور کچھ دستاویزات موجود ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.