شبلی فراز نے فواد چودھری کے جھوٹ سےپردہ اٹھادیا،نئے وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا ایسا انکشاف کے عوام ہکا بکا رہ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نومنتخب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں ہیں۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر جو وینٹی لیٹرز تیار کیے گئے وہ وینٹی لیٹرز کے بنیادی 16 فنکشنز میں سے صرف 4 پر پورا اترتے ہیں۔شبلی فراز نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت اور آکسیجن کی قلت سے متعلق مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایمرجنسی

کیلئے ہمارے پاس آکسیجن اور دیگر ضروری چیزوں کا اسٹاک موجود نہیں ہے، اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو فعال کرنے سے متعلق وزیر صنعت و پیداوار سے بات ہوئی ہے ، اگر یہ پلانٹ فعال ہوجاتے ہیں تو اچھی بات ہے مگر ایسا ممکن نظر نہیں آتا، اس میں کافی مسائل درپیش ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے اس بحران میں بھارت میں پیدا ہونے والی انسانی المیہ کے صورتحال میں ہم سے جو ہو سکا ہم وہ کریں گے، ہماری پوری ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.