عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے، فواد چوہدری

سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا،بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 اپریل2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 25 سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا،عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ویڈیو بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ آج سے 25 سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس ٹو پارٹی سسٹم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، بہت کم لوگوں کو امید تھی کہ وہ ان دونوں سیاسی جماعتوں کو شکست دے پائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاست کی بنیاد تبدیلی کے نعرے پر رکھی اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا۔
انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان اور تبدیلی کا وعدہ پاکستان میں ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھنا تھا جس میں قانون طاقتور اور کمزور کے لئے ایک جیسا ہو۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ انہوںنے کہاکہ 2011ء میں لاہور کا جلسہ تحریک انصاف کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور اور مرکز بن گئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج بھی تحریک انصاف مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو توقع ہے کہ اگر کوئی پاکستان میں انصاف دے سکتا ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے، عمران خان کا خواب ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے، یہ وہی خواب ہے جو علامہ اقبال نے دیکھا، قائداعظم نے اس کیلئے جدوجہد کی۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کی طرف بڑھنے کی توقع صرف عمران خان سے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.