بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے‘شہباز شریف

ہمیں بحیثیت انسان بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا‘ ٹوئٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، کورونا عالمی وبا ء انسانیت کا قتل عام کررہی ہے،ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا، دعا ہے کہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.