سپیکر قومی اسمبلی کا شوکاز نوٹس، شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں صرف اللہ تعالی کی ذات سے معافی مانگتاہوں، اس کے علاوہ کسی اور سے معافی نہیں مانگوں گا۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جوتا مارنے کے بیان پر شاہد خاقان عباسی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معافی مانگنے کا کہا گیا تھا.اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزرا کی فوج ہے اور ان کی نوکریاں روز بدلی جاتی ہیں۔ آج معیشت اور خارجہ پالیسی زوال پذیر ہے۔ ملک میں آج مہنگائی عروج پر ہے، پاکستانی عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں لے کر ایک کلو چینی خریدنے کے لئے لائنوں میں لگے ہیں۔ چینی سکینڈل میں پنجاب کے وزرا کا کیا قصور ہے،اصل ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ہے، نیب کا کیس بنائیں اور وزیراعظم سمیت وزرا کو جیل میں ڈالا جائے، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.