“ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی” فواد چوہدری بھی بول پڑے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، عمران خان عاشق رسول ﷺ ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی۔

فواد چوہدری کے مطابق ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی، لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔

خیال رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ میں کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.