فواد چودھری کو وزیراطلاعات بنا دیا گیا، کام سنبھالنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعت کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کر دی ہے ۔یاد رہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعت تھے لیکن کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ دوران ان کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی بنا دیا گیا تھا ، فوا د چوہدری اس پر کام کرتے رہے اور انہوں نے کئی اہم سنگ میل بھی عبور کیے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی اہم ایجادات سامنے لائے تاہم اب ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے وزیر اطلاعات بنا دیا گیاہے ۔ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.