اجلا س میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجلا س میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی اورمعاشی صورتحال پربریفنگ دی گئی ، کابینہ نے 27 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دےدی، ذرائع کاکہناہے کہ وزیرداخلہ نے امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی، وزیراعظم کوکوروناصورتحال پربریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے کہاکہ رمضان میں کوروناایس اوپیزپر عملدرآمدکرایاجائے۔

کابینہ اجلاس کے بعدمیڈیاکے سوالوںکاجواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ملک میں جاری احتجاج یا رہائی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،تمام صورتحال ٹھیک ہو جائے گی ،انہوں نے کہاکہ اجلاس میں کسی کی رہائی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ نے 27 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی ہے آج کوئی سمری مسترد نہیں ہوئی ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دعویٰ کئے جارہے تھے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج تحریک لبیک کے امیر کو رہا کرنے کا اعلان کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.