ایک نااہل شخص کے حکمران بن جانے سے ملک کو اتنا نقصان ہوتا ہے جتنا ایک ۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سبق آموز کہاوتیں شیئر کر ڈالیں

لاہور (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں چند سبق آموز کہاوتیں بیان کرتے ہیں ، انمول جملے آپ بھی ملاحظہ کیجیے ۔۔۔۔۔ (1)دنیا کی 128عدالتوں کی درجہ بندی میں بلجیم کے کافر جج پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے 121ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے

غریب عوام کو عدالت سے انصاف حاصل کرنے کے لئے حضرت نوحؑ کی عمر، حضرت ایوبؑ کا صبر اور قارون جتنی دولت کی ضرورت ہے۔(2)ایک ہزار قابل انسان مرجانے سے ملک کو اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا کہ ایک احمق، نااہل شخص کے صاحب اختیار (حکمران) بننے سے ہوتا ہے۔ (مولانا رومیؒ)(3)دوست کے ساتھ اس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں دکھائی نہیں دیتا اگر نہ ہو تو اس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ)(4)حضرت یوسف ؑ جانتے تھے کہ کمرے کے سارے دروازے زلیخا نے بند کردیئے ہیں پھر بھی وہ بند دروازے کی جانب دوڑے اور اللہ نے ایک ایک کرکے تمام دروازے کھول دیئے۔ تمہیں اگر کبھی لگے کہ تمہارے دروازے بند ہیں تو مان لو کہ تمھارا اور یوسف ؑ کا خدا ایک ہی ہے۔(5)تین خوبیاں انسان کو فرشتہ بنا دیتی ہیں:(1) ٹھنڈا دماغ (2) میٹھی زبان اور (3) نرم دل۔(6)کسی بھی پروجیکٹ میں کامیابی کا راز یہ ہے کہ اپنے ساتھیوں سے دوستوں کی طرح پیش آئو ، ان کی ضروریات کا خیال رکھو ، ان کا تکلیف میں ساتھ دو، وہ تمہاری خاطر جان دےدیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.