جہانگیر ترین جس طرف لے کر جائیں گے ، ساتھ جائیں گے ، تحریک انصاف کے رہنماء نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم لغاری نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کا کریڈٹ جہانگیر ترین کو جاتا ہے ،جس طرف جہانگیر ترین لے کر جائیں گے ان کے ساتھ جائیں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری کاکہنا تھا کہ پنجاب میں جہانگیر ترین 23ممبران لائے ، اگر وہ نہ لائے ہوتے تو پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بن پاتی ۔جہانگیر ترین کے اکاونٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ 70 ایف آئی آرز ہیں ، اگر ہیں تو سامنے لائیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.