ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ نہیں جیتی،تحریک انصاف خود ہاری فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے ہارنے کی وجوہات بتادیں

ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ نہیں جیتی،تحریک انصاف خود ہاری فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے ہارنے کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوء نظریاتی جماعت ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔ فواد چودھری نے کہاکہ ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا، ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران صاحب کو پاکستان میں جمہوریت کی اْمید کہنا جمہوریت کے منہ پہ زوردار تھپڑ رسید کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے اندرنئی صف بندی جاری ہے، بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کاصفایاہونے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل اب صرف اور صرف مافیا اور چوروں سے نجات سے وابستہ ہے،آپ روئیں ، چیخیں یا” پیٹیں”، ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے ،ڈسکہ الیکشن میں فتح پاکستان کے عوام پر مسلط چورمافیا سے نجات کی نوید ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک درجن پارٹیاں بدلنے والا نواز شریف کا بیانیہ نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی سمجھنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسکہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.