ڈسکہ میں ن لیگ کی جیت پر حامد میر اپنی خوشی نہ چھپا سکے ، ذومعنی جملے کس دیئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسکہ ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست دے دی ہے، نوشین افتخار نے اپنی جیت کا اعلان کردیا ہے جبکہ مریم نواز بھی اس جیت پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں ،ایسے میں معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر بھی میدان میں اترے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ حکومت مخالف جماعتیں بھی مسکرا دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار نے تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو 23ہزار997 ووٹوں سے شکست دے دی ہے ۔تمام 360پولنگ سٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ11ہزار821ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی 87ہزار 824ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈسکہ الیکشن کے نتائج سامنے آنے پر حامد میر بھی ٹویٹر پر بیٹھ گئے اور اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ “دھند کے بغیر کتنا اچھا الیکشن ہوا، کسی کے لئے دھند کا فائدہ اٹھانا ممکن ہی نہ تھا، موسم بھی صاف تھا ،اس لئے گردوغبار کا طوفان بھی نہ آیا ،نتائج بھی شفاف رہے لیکن کچھ ذہنوں پر چھائی دھند ابھی ختم نہیں ہوئی، اللّٰہ کرے یہ دھند بھی ختم ہو جائے ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.