این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کس کو ملے گی؟ اسد عمر نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کراچی میں این اے 245پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی بلے کو ملے گی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے کراچی کے حلقہ این اے 249سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار امجد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی امیدوار نے وفاقی وزیر کو حلقے میں جاری انتخابی مہم کی صورتحال سے آگا ہ کیا ہے۔ اسد عمر نے گفتگو کے دوران کہا کہ 2018میں ہونے والے جنرل الیکشن کی طرح اس بار ضمنی انتخاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی ، اس سیٹ پر نوجوان امیدوار کا مقابلہ ارب پتی سرمایہ دار اور نامور سیاستدانوں سے ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.