این اے 75 ضمنی انتخاب، مریم نوازشریف نے حلقے کے ووٹرز کیلئے پیغام جاری کر دیا

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 75 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹے کا وقت ہی بچا ہے اور اس حوالے سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے ووٹرز سے نکلنے کی درخواست کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈسکہ کی میری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے۔ شیرو! پورے پاکستان کو بتا دو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔“

یاد رہے کہ این اے 75 میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ہیں جبکہ پاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.