ڈسکہ ضمنی انتخاب ،پہلا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ،تحریک انصاف آگے یا مسلم لیگ ن ؟اہم خبر آگئی

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کاوقت ختم ہو نے کے بعد غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق پہلا غیر سرکاری نتیجہ پولنگ اسٹیشن 114سے موصول ہوا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 438ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار 388ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں ۔

اس سے قبل پولنگ کا سلسلہ جاری رہا جو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہی ۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ۔حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طورپرموجودرہیں گی۔سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.