ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کا ریٹرننگ افسرکو ایک اور خط، پریزائیڈنگ افسروں پر شکوک و شبہات کااظہار

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی امیدوارنوشین افتخار نے ریٹرننگ افسر کو ایک اور خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشین افتخار نے اپنے خط میں کہاہے کہ کچھ پریزائیڈنگ افسران کی ساکھ پر شکوک وشبہات ہیں ،خدشہ ہے وہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردوبدل کرسکتے ہیں ،نوشین افتخارکاکہناہے کہ خدشہ ہے وہ پریرائیڈنگ افسران نتائج تبدیل کرسکتے ہیں ،الیکشن کمیشن ان پریزائیڈنگ افسران کی سخت مانیٹرنگ کرے ۔

نوشین افتخار نے کہاہے کہ پولنگ سٹیشن نمبر121،122،123 ،124 کے پریزائیڈنگ افسران پر شک ہے ،ان کامزیدکہناتھا کہ 127 ،129،130 کے پریزائیڈنگ افسران پر بھی شک ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.