جہانگیر ترین کے بعد حکمران جماعت کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کی شوگر مل کو بھی طلبی کا نوٹس جاری

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک کی شوگر مل کے ذمہ داران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ کو 15 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے سال 20۔2021 میں شوگر کی پیداوار اور فروخت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے شوگر کی پیداوار و فروخت کا ایف بی آر کو جمع کروایا گیا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی شوگر مل سے سٹّے کے ذریعے فروخت اور بک کی گئی چینی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سٹّے کے ذریعے فروخت کی گئی چینی کے ڈیلرز اور بروکرز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں جبکہ انڈس شوگرملز کی انتظامیہ کو شوگر ملز اور سٹّے بازوں کے باہمی روابط اور آپسی لین دین کی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.