وزیراعلی پنجاب نے کم فنڈز کی فراہمی پر وفاقی حکومت سے شکوہ کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے وفاقی حکومت سے ترقیاتی فنڈز کی مد میں کم بجٹ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کوپی ایس ڈی پی ترقیاتی بجٹ میں زیادہ شیئردینےکی توقع کرتےہیں۔انہوں نے وفاق اورپنجاب کےدرمیان ترقیاتی منصوبوں پراشتراک کاربہتربنانےکی ضرورت پرزور دیا۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمدت تکمیل کی پابندی کومدنظررکھا جائے۔عوام کی ضروریات اورمسائل کومد نظررکھ کر ترقیاتی منصوبےتیار کیےجانے چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.