سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ ہے، اگر خط لکھتا تومجھ پر آرٹیکل چھ لگ جاتا، یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے براڈ شیٹ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہسوئس کیس اوپن اور شٹ کیس ہے اس وقت اگر میں خط لکھ دیتا تو مجھ پر آرٹیکل چھ لگ جاتا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن) استعفوں کا ملبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے جب کہ خود ان کی استعفے دینے کی نیت نہیں ہے۔ ن لیگ صرف پیپلز پارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے، تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی اجلاس میں لیں گے، اگر ہم استعفے دے بھی دیں تو ن لیگ نہیں دے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.