مریم صاحبہ !آپ نے ہمیں کسی لائیک نہیں چھوڑا ، مہربانی کریں

مریم صاحبہ !آپ نے ہمیں کسی لائیک نہیں چھوڑا ، مہربانی کریں ۔۔۔ مریم نواز کی ملک سے باہر جانے کی کوششوں پر اعلیٰ لیگی قیادت ناراض ، سخت ردعمل آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹیل ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کی ملک سے باہر جانے کی کوششوں کی وجہ سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لیگی قیادت مریم نواز سے سخت نالاں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت نے مریم نواز سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مریم صاحبہ! آپ اسٹیبلشمنٹ پر بھی تنقید کرتی ہیں، نیب کو بھی جوتے کے نوک پر رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے سارا پریشان ہم پر آ گیا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لیگی قیادت نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے نواز شریف باہر بھاگ گئے، اب آپ بھی باہر جانا چاہتی ہیں۔تاہم مریم نواز نے تنقید کرنے والے لیگی اراکین کو جواب دیا کہ وہ باہر نہیں جا رہی ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز نے مذکورہ لیگی اراکین کی شکایت نوازشریف کو لگائی، جس پر نوازشریف نے کہا کہ آپ جن تنقید کرنے والے اراکین کی بات کر رہی ہیں، وہ شہباز شریف کے گروپ سے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.