حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے اراکین کی فہرست تیار کر لی ، اب کیا ہونے جارہاہے ؟ جانئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی جیونیو ز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے اور ان کی حمایت کرنے والے رہنماﺅں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی کے جہانگیر ترین سے رابطے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پنجاب حکومت کی فہرست وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین کے ساتھ بینکنگ کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی اس لیے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.