سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے فیصلے بعد پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق بلدیاتی ادارے بحال ہونے سے انتظامی بحران پیدا ہوسکتا ہے، بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں بلدیاتی اداروں کی تعدادکم اور 2019کے ایکٹ میں زیادہ ہے۔ تحلیل شدہ ایکٹ میں بلدیاتی ملازمین کی 2206 آسامیاں تھیں لیکن نئے بلدیاتی ایکٹ میں آسامیوں کی تعدادبڑھاکر 3984 کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.