چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، نوازشریف اور زرداری سمیت بڑے سیاسی رہنماؤں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آبادمیں اجلاس ہوا، جس دوران نیب کی مجموعی کارکردگی سمیت نواز شریف، آصف زرداری کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ،میٹنگ میں شوکت عزیز،راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی،شہباز شریف،اسلم خان رئیسانی، ثنا اللہ زہری کے کیسز پر بھی غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب اجلاس میں مراد علی شاہ،قائم علی شاہ، اسحاق ڈار کے کیسز پر بھی گفتگو کی گئی،سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں طارق فصل چودھری،نور الحق قادری،ظفر مرزا،منظوروسان،آغا سراج درانی اورخورشید شاہ کے خلاف کیسز پر بھی گفتگو کی گئی،اجلا س میں سلیم مانڈوی والا، سہیل انور سیا ل اور شر جیل میمن کے خلاف کیسزکاجائزہ لیاگیا۔

چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کاکہناہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پالیسی ہے، نیب کی کارکردگی کو قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا،ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی پالیسی کو سراہا گیا ،جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ نیب نے بعض ملزمان کی طرف سے ہد ف تنقید بنانے پر انہیں مشورہ دیا ہے،نیب تر توانائیاں احتساب عدالتوں میں دائر ریفرنسز کا دفاع کرنے پر خرچ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.