وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا معاملہ چند روز کے لئے موخرکردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان چند روز بعد کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے ،اس سلسلہ میں وزیراعظم نےاپنے قریبی ترین ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو کابینہ سے فارغ کیا جائے گا،فخر امام ،سینیٹر شبلی فراز،عمر ایوب خان اور غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیراور وزیر مملکت لگائے جانے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.