وزیراعظم عمران خان نے دنوں میں مہنگائی ختم کرنے کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان نے دنوں میں مہنگائی ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی‘مہنگائی کے خلاف حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘رمضان میں عوام کو سستی چیزیں ملیں گی ‘پی ڈی ایم کی باتوں کا جواب نہ دیاجائے ‘حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ‘ ان کو منہ نہ لگایاجائے ۔پیرکوحکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی اشیاء سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے‘اب کارکردگی دکھاؤں گا‘اصلاحات پرحزب اختلاف سے ہاتھ ملانے کو تیارہیں تاہم کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘ سٹہ گروہوں کو پنپنے نہیں دیں گے۔عمران خان نے چینی کے سٹے بازوں کے خلاف ون ونڈو مشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی اور میڈیا سے متعلق امور پر خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی جس میں فواد چوہدری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ چینی کی قیمت طےکردی ہے‘ پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں‘ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔انہوں نےڈھائی سال میں حکومتی کامیابیوں کواجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی۔این این آئی کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کو عوام نے بھی اہمیت نہیں دی آپ بھی اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کے بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.