اسمبلی کے کرتوت قوم کے سامنے رکھ دیے

اسے کہتے ہیں ذرا لحاظ نہ کرنا : وزیراعظم عمران خان نے کن ارکان اسمبلی کے کرتوت قوم کے سامنے رکھ دیے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی لوگوں ‘وزیروں اور ایم این ایز کی مددسے قبضے ہوتے ہیں ۔اتوارکوعوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ قبضہ گروہ عوام کیلئے بہت بڑا عذاب ہے، یہ حکمرانوں کے ساتھ مل کر قبضے کرتے ہیں، حکومت کے لوگوں اور پولیس کی طرف سے بھی انہیں تحفظ ملتا ہے، اسلام آباد میں ہم نے 450 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار حکومت کسی قبضہ گروہ کی پشت پر نہیں ہے لیکن یہ طاقتور لوگ ہیں، لاہور میں ایک سیاسی جماعت کے افراد سے اربوں روپے کی زمین واپس لی گئی ہے، ایک سیاسی جماعت کی سربراہ نے قبضہ گروہ کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں بنوائیں، یہ قبضے سیاسی لوگوں، وزیروں اور ایم این ایز کی مدد سے ہوتے ہیں، پنجاب میں ہم یہ قبضے چھڑا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قبضہ گروہوں کے خلاف حکومت سے رجوع کریں، حکومت انہیں ان کے پلاٹ اور زمین کا قبضہ واگزار کرا کر دے گی، ہم نے قبضہ گروہوں کے خلاف لڑنے کا عہد کیا ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.