نواز شریف صاحب ایک ناکام وزیراعظم ہی نہیں بلکہ ۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جملے میں سات بار “تم” کا لفظ استعمال کر کے آپ نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف صاحب ایک ناکام وزیراعظم ہی نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وہ بیچارے ہر چیز میں ناکام رہے، اب تو ترس آتا ہے آپ کی فرسٹریشن پر۔انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ کل شام این آر او کے ایک اور قاصد کو جواب دے دیا گیا اور اب آپ دیکھیں گے سائیلنٹ موڈ والی باجی کا ٹوئیٹر واپس آن ہو جائے گا۔ بیک ڈور پر این آر او کی بھیک اور ہر طرح کے تعاون کی پیشکش لیکن انکار ہو جانے پر پھر سے ڈرامہ شروع۔باجی یہ داستان اب پرانی ہوئی، کوئی نیا مکر نیا فریب؟

ایک جملے میں 7 بار تم کا لفظ استعمال کر کے آپ نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف صاحب ایک ناکام وزیراعظم ہی نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کرنے میں بھی ناکام رہے۔ وہ بیچارے ہر چیز میں ناکام رہے۔ اب تو ترس آتا ہے آپ کی فرسٹریشن پر۔ pic.twitter.com/BXeW5XByY4

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.