ملتان میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت آنکھ کا آپریشن کروانے والے کئی افراد بینائی سے محروم ہوگئے ، تہلکہ خیز تفصیلات

ملتان(ویب ڈیسک) ملتان میں آنکھ کا آپریشن کروانے والے 16 افراد بینائی سے محروم ہوگئے،بینائی سے محروم ہونے والوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں،متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نجی ہسپتال میں 7 خواتین سمیت آنکھ کا آپریشن کروانے والے 16 افراد بینائی سے محروم ہوگئے۔

متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔جن افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے وہ ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صحت کارڈ اسکیم میں شامل 16 لوگوں کو آپریشن کے لیے بلایا گیا تھا۔ آپریشن کروانے والے تمام افراد کی آنکھوں کی بینائی دوبارہ واپس نہ آئی۔ آپریشن کرانے والوں کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دو گھنٹے بعد ہی آنکھوں میں درد شروع ہوگیا تھا، متاثر ہ شخص رانا عبدالمالک نے بتایا کہ 20 مارچ کو بہاولپور روڈ پر واقع نجی ہسپتال سے آنکھ کا آپریشن کروایا۔میرا جب آپریشن ہوا تو میری آنکھ پر پٹی باندھ دی، اور ہمیں داخل کرلیا، لیکن چند گھنٹوں بعد ہی میری آنکھ میں درد اور ریشہ نکلنا شروع ہوگئی۔ ڈاکٹر کو پتا چل گیا تھا کہ ان مریضوں کی آنکھیں متاثر ہورہی ہیں۔ میں جب گھر آیا تو ساری رات درد ہوتا رہا، میں نے صبح ڈاکٹر کو کال کی۔ڈاکٹر نے کہا کہ فلاں فلاں دوائی استعمال کریں، ہم ہسپتال گئے تو انہوں نے کچھ مریضوں میں ہسپتال میں داخل کرلیا اور کچھ مریضوں کو زبردستی دوائی دے کر فارغ کردیا۔میں نے دو ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کی آنکھ مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگئی ہے۔ آپ نے وہاں سے کیوں آپریشن کروایا؟ہسپتال کے ڈاکٹر حسنین کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کوئی غلطی نہیں کی،ان افراد کی بینائی انفیکشن سے متاثر ہوئی ہے۔مزیدبتایا گیا ہے کہ ان لوگوں نے انصاف صحت کارڈ کے تحت ہسپتال سے آنکھ کا آپریشن کروایا، یہ ایک ٹرسٹ ہسپتال ہے جو انصاف صحت کارڈ کے پینل پر ہے، انہوں نے پہلی بار بورڈ لگایا کہ آنکھ کا آپریشن کیا جائے گا۔مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی اور 20مارچ کو 16افراد کی آنکھ کا آپریشن کردیا گیا۔ آپریشن کے دو گھنٹے بعد ہی ان کی آنکھوں میں درد شروع ہوگیا۔یہ باقاعدہ ایک ہسپتال ہے، یہ نرسنگ ٹیچنگ ہے ، ڈاکٹر حسنین بھی آئی اسپیشلسٹ ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر کو باقاعدہ ڈس انفیکٹ نہیں کیا گیا تھا، خدشہ ہے ان کی آنکھوں میں انفیکشن ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.