رپورٹ پبلک کی جائے

براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے ،وزیراعظم

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے ،عوام کو اس حوالے سے تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے ،ملک کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے پر تشویش، ملک مکمل لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین اور متعلقہ وزراء کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ماسک کے استعمال کے حوالے متعلق مہم چلائی جائے تاکہ کورونا کا پھیلائو کو روکا جاسکے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کامیابی رہی ہے، ملک مکمل لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا ، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔وزیراعظم نے کہاکہ براڈ شیٹ کے حوالے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے تاکہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کے دوران بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے کاٹن درآمد کرنے سمیت بھارت کیساتھ 19 ماہ سے بند تجارت کھولنے کی تجویز مسترد کر دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز پاک بھارت تجارت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت سے چینی، کپاس اور دھاگا درآمد کرنے کی تجویز دی تھی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے اور ملکی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کورونا وبا اور ویکسی نیشن کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.