گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں ماسک نہ پہننے والے کار اور موٹرسائیکل سواروں کے کتنے چالان کیے گئے ؟ حیران کن تعداد

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )لاہور میں کورونا ایس و پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نہ پہننے والے 120 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ٹریفک پولیس نے چالانوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے مطابق ماسک پہنے بغیر گاڑی اورموٹر سائیکل چلانے والوں کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں ، ماسک کے بغیر گاڑی چلانے والوں سے رعایت نہیں ہو گی ۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث حکومت کی جانب سے پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں جبکہ ماسک نہ پہننے والوںکو چھ ماہ قید اور جرمانے بھی کیے جا سکتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.