جج صاحب کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں، شہباز شریف کی استدعا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں شہبازشریف نے جج سے لمبی تاریخ کی استدعا کردی ، شہباز شریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔

احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کی سماعت ہوئی،گواہوں کے ریکارڈ نہ لانے پر عدالت نے گواہوں کو ڈانٹ پلادی ، فاضل جج نے کہاکہ آج عدالت کیا کرے آپ عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،عدالت نے بینک ملازمین تینوں گواہوں اور متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں ،جج امجد نذیر نے کہاکہ آپ کی درخواست پر آئندہ سماعت پر غور کریں گے ،عدالت نے آشیانہ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.