وزیراعظم عمرا ن خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان میں وائرس کی کوئی علامات باقی نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کام کرنا شروع کر دیاہے اور ان میں اب کورونا وائرس کی اب کسی قسم کی علامات نہیں رہیں ، عمران خان قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کر رہے ہیں ، گائیڈ لائنز کے مطابق عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ فیصل سلطان نے بھی عمران خان کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجویزد ی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.