محمد بن سلمان کا عمران خان کو فون، پاکستان کے کس منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کی خیریت بھی دریافت کی۔ سعودی ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے گرین منصوبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس منصوبے میں سعودی عرب کے ساتھ ہے اور اس کی مکمل حمایت کرے گا۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے گرین منصوبے میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے تجربات شیئر کرے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دو روز قبل گرین منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مملکت میں 10 ارب اور پورے مشرق وسطیٰ میں 50 ارب درخت لگائے جانے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس منصوبے کے اعلان پر خط لکھ کر محمد بن سلمان کے اقدامات کو سراہا تھا جس کے جواب میں سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو فون کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.