پابندیوں میں اضافے کا اعلان

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا اعلان
رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم فرض نمازوں کے لیے مساجد کھلی رہیں گی

اسلام آباد( ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2021ء) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے اور رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم فرض نمازوں کے لیے مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس اوپیزکے تحت ہی نمازوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی اسی طرح شادیوں پر پابندی کے بعد بہت ساری شادیاں یا تو منسوخ کردی گئی ہیں یاشہریوں نے مختصرتقریبات میں قریبی رشتہ داروں کو مدعو کرکے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں 40,369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4525 افراد کے نتائج مثبت آئے اسی دوران پاکستان میں عالمی وبا سے 41 اموات ہوئیں 28 مارچ کو پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد رہی. این سی او سی نے ان شہروں کی فہرست جاری کی ہے جہاں یومیہ مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد یا اس سے زیادہ ہے جن میں اسلام آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاﺅالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ہری پور، مظفرآباد، میرپور اور کوٹلی شامل ہیںان شہریوں میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی. کووڈ 19 سے زیادہ متاثرہ شہر ہونے کی وجہ سے ان شہروں میں5 اپریل سے عید تک انڈور اور آﺅٹ ڈور شادی کی تقاریب اور سماجی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی جبکہ اسلام آباد میں اس پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 9 اپریل تک لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن علاقوں میں لاک ڈاﺅن لگایا جا رہا ہے وہاں تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ریستوران اور آفسز بند رہیں گے اور ہر طرح کے عوامی اجتماع پر پابندی ہو گی ان علاقوں میں صرف اشیا خردونوش کی دکانوں اور میڈیکل سٹورز کو کھلے رہنے کی اجازت ہو گی اور یہ دکانیں بھی صبح 9سے شام7 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی تاہم میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ان تمام علاقوں میں آج دوپہر 12 بجے سے لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا جائے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام علاقوں میں لاک ڈاﺅن 9 اپریل تک نافذ رہے گا.

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.