سینئر پی پی رہنماوں کی پریس کانفرنس

مریم نواز اپنا سیاسی قبلہ درست کریں، پیپلز پارٹی کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال نہ کیا جائے
پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا لہجہ سیاسی تھا لیکن مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس ، ہمیں بھی ہر طعنے کا بھر پور جواب دینا آتا ہے، سینئر پی پی رہنماوں کی پریس کانفرنس

( 28 مارچ 2021) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں سینیٹر شیری رحمان، مولا بخش چانڈیو اور شازیہ مری سمیت دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کی، جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس تھا، ہر طعنے کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں انتباہ کیا کہ ہر طعنے کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پی ڈی ایم کسی کی جاگیر نہیں، نہ بچوں کا کھیل ہے جو کہہ دیا کہ لانگ مارچ نہیں ہورہا۔پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم ٹوٹے، ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تنقید جوابی وار کیے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا لہجہ سیاسی تھا لیکن مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں افسوس ہوتا ہے جب پیپلز پارٹی کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، ہمیں ہر طعنے کا جواب دینا آتا ہے، جسے آپ نے لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا اس سے ہماری رنجشیں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جو موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہیں، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر جمہوری روایات کو جاری رکھیں گے، کیا میرا اور ان کا صبر کا پیمانہ عوام کے صبر کے پیمانے سے زیادہ ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھاکہ اپنا سیاسی قبلہ درست رکھیں، ہمارا ہدف تباہی سرکار ہے اور ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم ٹوٹے، ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بن جانے کے بعد پی ڈی ایم میں واضح اختلافات سامنے آ گئے ہیں، یہاں تک کہ مریم نواز کی جانب سے یو سف رضاگیلانی کو سلیکٹڈ قرار دے دیا گیا، جس کے بعد دونوں بڑی پارٹیوں کے ایک دوسرے پر تنقیدی حملے شروع ہو گئے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان نے دونوں پارٹیوں کو منفی بیان بازی کرنے سے روک دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.