کورونا میں مبتلا ہونے کی اصل وجہ بتا دی

وزیراعظم عمران خان نے خود ہی اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اصل وجہ بتا دی
،کورونا سے بچنے کے لیے جس قدر ہو سکا بچنے کی کوشش کی، سماجی فاصلہ بھی رکھا ، میںنے سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہیں کی،جس وجہ سے کورونا میں مبتلا ہو ا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد( 28 مارچ 2021) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد قوم سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی، جس میں انہو ںنے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اصل وجہ بھی بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیلی ویژن چینل پر قوم سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ میںنے سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہیں کی،جس وجہ سے کورونا میں مبتلا ہو گیا۔انہو ںنے کہا کہ میں نے کورونا سے بچنے کے لیے جس قدر ہو سکا بچنے کی کوشش کی، سماجی فاصلہ بھی رکھا ، لیکن تھوڑی سی بد احتیاطی کی وجہ سے میں کورونا کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میں تھوڑی سی بداحتیاطی کی وجہ سے کورونا کا شکار بن گیا، آپ سے بھی اپیل ہے کہ بد احتیاطی نہ کریں ، ورنہ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپنے خطاب کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور باہر شادیوں میں جانے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ۔قومی ٹیلی ویژن چینل پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور،پشاورمیں کوروناکیس زیادہ سامنےآرہےہیں۔ایس او پیزپرعمل نہ کیاگیاتو صورت حال بگڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےہم کاروباراورفیکٹریاں بندنہیں کرسکتے۔کورونا کی موجودہ لہر خطرناک ہے،احتیاط کریں،ماسک پہنیں۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہری کی طرح تیسری لہر پر بھی حکومت قابو پا لے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں کسی شادی پرنہیں گیا،کسی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانےنہیں گیا۔کوروناکی تیسری لہرانگلینڈ سےآئی ہے۔عوام سےاپیل ہےکوروناایس او پیز کو فالوکریں۔اللہ نےمجھ پراورمیری اہلیہ پرکرم کیا ہے۔دنیا میں کوروناویکسین کی قلت ہوگئی ہے۔کورونا کی تیسری لہرمیں کافی شدت ہے۔اپناملک بندنہیں کرسکتے،لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران اپنے کورونا کے شکار ہونے کی وجہ بھی بتائی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہیں کی،جس وجہ سے کورونامیں مبتلا ہوا۔انہوں نے کہا کہ کوروناسےایک سال احتیاط کی،سماجی فاصلہ بھی رکھا۔کوروناویکسین سےمتعلق جوہمیں دنیا نےکہاتھا وہ بھی ہمیں نہیں مل رہی۔جوملک کوروناویکسین بناتےہیں ادھر بھی ویکسین کی کمی ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.